News Views Events

چینی صدر پیرس پہنچ گئے،فرانسیسی وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال

0

چینی صدر پیرس پہنچ گئے،فرانسیسی وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال

چینی صدر شی جن پھنگ خصوصی طیارے کے ذریعے پیرس پہنچ گئے ، فرانسیسی جمہوریہ کے صدر ایمانوئل میکرون کی دعوت پر صدر شی جن پھنگ5 مئی کو فرانس کے سرکاری دورے کا آغاز کر رہے ہیں۔ اورلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرانسیسی وزیر اعظم گیبریل اتال نے دیگر سینئر حکام کے ہمراہ صدر شی جن پھنگ کا پرتپاک استقبال کیا۔

چینی میڈیا کے مطابق اورلی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چینی صدر شی جن پھنگ نے ایک تحریری تقریر کی۔ صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ صدر میکرون کی دعوت پر مجھے فرانسیسی جمہوریہ کے اپنے تیسرے سرکاری دورے پر آنے اور چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کو فرانسیسی عوام کے ساتھ اکٹھے منانے پر خوشی ہو رہی ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ مشرقی اور مغربی تہذیبوں کے اہم نمائندوں کی حیثیت سے ، چین اور فرانس طویل عرصے سے ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے لیے کشش رکھتے ہیں۔ ساٹھ سال قبل چین اور فرانس نے سرد جنگ کی رکاوٹوں کو توڑ کر سفیروں کی سطح پر سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔ گزشتہ 60 برسوں کے دوران چین اور فرانس کے تعلقات ہمیشہ مغربی ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات میں سب سے آگے رہے ہیں۔ چین اور فرانس کے تعلقات کی ترقی سے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوا ہے بلکہ شورش زدہ دنیا میں استحکام اور مثبت توانائی بھی پیدا ہوئی ہے۔ اس دورے کے دوران میں صدر میکرون کے ساتھ نئی صورتحال میں چین فرانس اور چین یورپ تعلقات کی ترقی کے ساتھ ساتھ دیگراہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کروں گا۔ مجھے امید ہے کہ اس دورے کے ذریعے دونوں ممالک اپنی روایتی دوستی کو مستحکم کرسکتے ہیں، سیاسی باہمی اعتماد میں اضافہ کرسکتے ہیں، تزویراتی اتفاق رائے قائم کرسکتے ہیں، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرسکتے ہیں، تاریخ کی مشعل کو آگے کی راہ روشن کرنے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں، چین فرانس تعلقات کا بہتر مستقبل تخلیق کرسکتے ہیں اور عالمی امن، استحکام اور ترقی میں نئے کردار ادا کرسکتے ہیں۔

صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھینگ لی یوان، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کےسیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن چھائی جھی ، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ، وزیر خارجہ وانگ ای اور دیگر اہلکار بھی چینی صدر کے ہمراہ پیرس پہنچے۔

ہوائی اڈے سے ہوٹل کی طرف جانے والے راستے پر پیرس میں مقیم چینی شہریوں اور چینی طلباء کے نمائندوں سمیت استقبال کرنے والے افراد نے چین اور فرانس کے قومی پرچم لہرائے اور چینی صدر شی جن پھنگ کا پرتپاک استقبال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.