News Views Events

ہنگری کے عوام صدر شی جن پھنگ کے دورے کے منتظر

0

چین کے صدر شی جن پھنگ ہنگری کا سرکاری دورہ کرنے والے ہیں اور ہنگری کے عوام چینی صدر کے دورے کے منتظر ہیں۔ اس سال چین اور ہنگری کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور ہنگری کے عوام کا ماننا ہے کہ صدر شی کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر مبنی تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے دور رس اہمیت کا حامل ہے۔
چینی نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے مقامی سٹیزن وکٹر نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ چینی صدر ہمارے ملک کا دورہ کریں گے۔ چین قدیم ثقافت کا حامل ملک ہے اور صدر شی کے دورے سے ہنگری اور چین کے درمیان تعلقات کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد ملے گی۔ عالمی معیشت میں چین کی پوزیشن کو دیکھتے ہوئے، یہ دورہ ہنگری اور چین دونوں فریقوں کے لئے مفید ثابت ہوگا۔
لیزٹ اکیڈمی آف میوزک کے نائب صدر فیکٹ نے کہا کہ لیزٹ اکیڈمی آف میوزک صدر شی جن پھنگ کے آئندہ سرکاری دورے کا خیرمقدم کرتی ہے۔ انہوں نے صدر شی کی جانب سے انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے لئے مل کر کام کرنے کے اقدامات سے بھرپور اتفاق کیا،اور کہا کہ آج کی دنیا میں، جہاں ہر قوم اور ملک کا مستقبل اور تقدیر قریبی طور پر منسلک ہیں، موسیقی باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے بہترین طریقوں میں سے ایک ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.