News Views Events

قزاخستان میں پانچویں ورلڈ نو میڈ گیمز 8 ستمبر سے شروع ہوں گی

مقابلوں میں دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک سے تقریباً 4 ہزار افراد کی شرکت متوقع

0

قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں پانچویں ورلڈ نو میڈ گیمز 8 ستمبر سے شروع ہوں گی، جو 14 ستمبر تک جاری رہیں گی۔
پاکستان میں قزاخستان کے سفارتخانے کے مطابق ان مقابلوں میں دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک سے تقریباً 4 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔
توقع ہے کہ ایک لاکھ سے زیادہ سیاح کھیلوں کے مقابلوں اور ثقافتی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ آستانہ میں ورلڈ نو میڈ گیمز میں گھڑ دوڑ، کشتی، مارشل آرٹ، تیر اندازی، پرندوں کا شکار، گھڑ سواری اور دیگر مقامی کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.