News Views Events

غلامی نامنظور والے اب اسٹیبلشمنٹ کے منتیں ترلے کر رہے ہیں، خواجہ آصف

ایک سیاسی جماعت نے پوری منصوبہ بندی کےساتھ پاک فوج کی تنصیبات پر حملہ کیا

0

سیالکوٹ (نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ غلامی نامنظور والے اب اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کا کہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کو ایک سال پورا ہونے جارہا ہے، اس دن سرکاری املاک پرحملے کیے گئے۔
انھوں نے کہا کہ تقریباً تمام جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ سے اختلاف رہے، پہلی بار غم وغصے کا اظہار حملے کرکے کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایک سیاسی جماعت نے منصوبے کے تحت حملے کیے، اور ریڈ لائن عبور کرکے پاکستان کی اساس پر حملہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت تمام سیاسی جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ سے اختلافات رہے اور وقتاً فوقتاً ان کا اظہار بھی ہوتا رہا ،اسٹیبلشمنٹ نے ڈائریکٹ اور ان ڈائیریکٹ حکومت بھی کی ، نظریاتی اور دوسرے اختلافات اپنی جگہ لیکن ایک سیاسی جماعت نے پوری منصوبہ بندی کےساتھ پاک فوج کی تنصیبات پر حملہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن بھارت نے اتنی دیدہ دلیری کےساتھ پاکستان پر حملہ نہیں کیا ۔ اب وہی حقیقی آزادی اور غلامی نامنظوری والےاسٹیبلشمنٹ کے منتیں ترلے کر رہے ہیں ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ڈیڑھ سے 2 درجن املاک پر حملے کیے گئے، حملےکی ویڈیوز میڈیا نے چلائیں، سینکڑوں گرفتاریاں بھی ہوئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.