News Views Events

چین ہنگری بیلٹ اینڈ روڈ سالانہ اجلاس کا انعقاد

0

بیجنگ:چین ہنگری بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو عملی تعاون کی سالانہ کانفرنس 2 مئی کو بوڈاپیسٹ میں منعقد ہوئی۔ چین اور ہنگری کے سرکاری عہدیداروں، چیمبرز آف کامرس اور کاروباری حلقوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے مین اسٹریم میڈیا اور تھنک ٹینکس کے سربراہوں سمیت تقریباً 200 افراد نےاجلاس میں شرکت کی اور مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ہنگری کے اقتصادی امور کے وزیر نیگی مارٹن نے کہا کہ ہنگری اور چین کی "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر نےبھر پور نتائج حاصل کیے ہیں، اور ہنگری-سربیا ریلوے اس تعاون کا ایک اہم مظہر ہے. ہنگری چین کی اقتصادی ترقی کو ایک اہم موقع کے طور پر دیکھتا ہے، اور چینی کاروباری اداروں نے ہنگری میں سرمایہ کاری کی ہے، جس کی وجہ سے متعلقہ صنعتوں کی ترقی ہوئی ہے. ہنگری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں چین کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے، اور چین اور یورپ کے درمیان ایک لنک کے طور پر پل کا کردار ادا کرنا چاہتا ہے.
سالانہ اجلاس کے دوران متعدد عملی نتائج حاصل کیے گئے ، جیسے بیلٹ اینڈ روڈ اکنامک انفارمیشن شیئرنگ نیٹ ورک کے مشرقی یورپی رابطہ دفتر کا افتتاح ، اور چائنا ہنگری ایسوسی ایشن فار پروموشن آف انٹرنیشنل ایکسچینجز کی طرف سے چین ہنگری غیر سرکاری تعاون کے منصوبے "سلک روڈ ہارٹ ٹو ہارٹ کنکشن” کا اجراء۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.