News Views Events

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند کی ملاقات

آرمی چیف نے کھیلوں کے میدان میں کھلاڑیوں کی شاندار کامیابیوں پر دونوں کو سراہا۔

0

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند نے ملاقات کی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے کھیلوں کے میدان میں کھلاڑیوں کی شاندار کامیابیوں پر دونوں کو سراہا۔
آرمی چیف نے پاکستان کے نوجوانوں کی شاندار صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.