اسرائیلی حملوں سے تباہ غزہ کی بحالی کیلئے 40 ارب ڈالر درکار ہونگے: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ اسرائیلی حملوں سے تباہ ہونے والے غزہ کی بحالی کیلئے 40 ارب ڈالر درکار ہونگے۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جو تباہی ہوئی وہ جنگ عظیم دوئم کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی تباہی ہے جس میں ہونے والا جانی نقصان انتہائی غیر معمولی ہے جس کی جنگ عظیم دوئم کے بعد سے کوئی مثال موجود نہیں۔
دوسری جانب عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز رفح میں ایک گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہوئے جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں قابض درجنوں اسرائیلوں نے نواحی علاقے جبال العرما پر دھاوا بول دیا جس کے باعث علاقے میں وارننگ سائرن بھی بجائے گئے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی بعض اوقات صہیونی فوج کا بھی سہارا لیتے ہیں اور فلسطینی شہریوں پر حملے کرتے ہیں، غزہ جنگ کے دوران اب تک ایسے 800 حملے کیے گئے ہیں جن میں نہ صرف انسانی