چین نے چھانگ عہ 6 قمری تحقیقی مشن لانچ کر دیا
چین کے چھانگ عہ 6 خلائی مشن کو لے جانے والا لانگ مارچ-5 وائی 8 کیرئیر راکٹ جمعہ کے روز جنوبی چین کے صوبہ ہائی نان میں وین چھانگ لانچ سائٹ سے لانچ کر دیا گیا۔
چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے مطابق 3 مئی کو قمری تحقیقی منصوبے کا چوتھا مرحلہ ، چھانگ عہ 6 مشن لانچ کردیا گیا۔
یہ لانگ مارچ 5 کیریئر راکٹ کا دوسرا لانچ مشن ہے، جو چاند کے دور دراز حصے سے نمونوں کی واپسی کے مشن کو انجام دینے کے لئے چھانگ عہ 6 پروب کو زمین اور چاند کی منتقلی مدار میں لے جائے گا۔