امریکی سینٹرل کمانڈ کا شام میں عام شہری کی ہلاکت کا اعتراف
امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعتراف کیا کہ امریکی فوج نے گزشتہ سال 3 مئی کو شام میں ایک فضائی حملے کے دوران غلطی سے ایک عام شہری کو ہلاک کر دیا، وہ امریکہ کو مطلوب "القاعدہ” کا رہنما نہیں تھا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لطفی حسن مستو کو امریکی فوج نے ہلاک کیا ، تاہم تحقیقات کے نتائج کو عوامی سطح پر شیئر نہیں کیا جا سکتا کیونکہ تفتیش خفیہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ امریکی محکمہ دفاع اور سنٹرل کمانڈ کی پالیسی کے مطابق کیا گیا۔