News Views Events

کینیڈا:پاکستانی کینیڈین ذیشان حامد پارلیمنٹ کا ضمنی الیکشن جیت گئے

0

ملٹن (نیوزڈیسک) پاکستانی کینیڈین ذیشان حامد کینیڈا کے شہر ملٹن سے اونٹاریو پارلیمنٹ کا ضمنی الیکشن جیت گئے۔
تفصیلات کے مطابق ذیشان حامد کو صوبے کی برسرِ اقتدار پروگریسو کنزرویٹو پارٹی نے اپنا امیدوار نامزد کیا تھا۔ انہوں نے اپنے مدِمقابل اونٹاریو لبرل پارٹی کے امیدوار گیلن نیڈو حارث کو 2407 ووٹوں سے شکست دی۔
ملٹن شہر میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 98 ہزار 785 ہے اور ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ 28 فیصد رہا۔
ذیشان حامد نے 12 ہزار 880 ووٹ حاصل کیے، اس حلقے میں پاکستانی کمیونٹی کافی سرگرم رہی، ذیشان حامد کی کامیابی کے اعلان پر اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ حلقے میں پہنچے اور انہیں مبارکباد دی۔
ذیشان حامد ملٹن شہر سے تین بار کونسلر رہ چکے ہیں، انہوں نے اپنی کامیابی پر ووٹروں اور کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.