News Views Events

آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی متفرق درخواست بھی خارج

جسٹس بابر ستار پر اعتراض واپس لینے کی آئی بی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے آغاز میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئی بی کی بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔

0

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی متفرق درخواست بھی خارج کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس بابر ستار پر اعتراض واپس لینے کی آئی بی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے آغاز میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئی بی کی بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔
جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آپ کی اعتراض والی درخواست تو پہلے ہی خارج کی جا چکی ہے، درخواست خارج ہونے کا آرڈر آئے گا تو وہ آپ کو مل جائے گا، آرڈر میں ڈی جی آئی بی کو نوٹس ہے کیوں نا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، آرڈر میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ کس نے درخواست دائر کرنے کی اتھارٹی دی تھی، آپ نے جو جواب دینا ہے وہ آرڈر آنے کے بعد دے دیجیئے گا۔

واضح رہے کہ پیمرا، آئی بی، پی ٹی اے، ایف آئی اے نے جسٹس بابر پر اعتراض کیا تھا اور آڈیو لیکس کیس سے الگ ہونے کی درخواستیں دی تھیں۔

پیمرا، پی ٹی اے، ایف آئی اے کی درخواستیں پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانوں کے ساتھ خارج کی گئی تھیں، آئی بی نے 3 اداروں پر 15 لاکھ جرمانے کے بعد اعتراض واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.