News Views Events

بالی ووڈ کے لیجنڈری جوڑے دھرمیندر اور ہیما مالنی کی شادی کی 44ویں سالگرہ

0

بالی ووڈ کے لیجنڈری جوڑے دھرمیندر اور ہیما مالنی آج 2 مئی کو اپنی شادی کی 44ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔اس موقع پر ہیما مالنی نے اپنے شوہر دھرمیندر کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
دھرمیندر اور ہیما مالنی کا نام بولی وڈ انڈسٹری کے لیجنڈ ستاروں میں شامل ہے۔ان دونوں سے جڑی کئی کہانیاں آج بھی سنی اور سنائی جاتی ہیں۔ان میں سے ایک کہانی کا تعلق اداکار کی پہلی بیوی پرکاش کور سے بھی ہے۔ دراصل دھرمیندر کی پہلی شادی پرکاش کور کے ساتھ 1954 میں گھر والوں کی رضامندی سے ہوئی تھی۔ اس شادی سے چار بچے سنی دیول، بوبی دیول، وجیتا دیول اور اجیتا دیول پیدا ہوئے۔اسی دوران 1980 میں دھرمیندر نے اداکارہ ہیما مالنی سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔
دھرمیندر نے پرکاش کور سے طلاق لیے بغیر ہیما سے دوسری شادی کی تھی۔ اس واقعہ سے پرکاش کو شدید دکھ پہنچا۔ ساتھ ہی، شادی کے چار دہائیوں سے زیادہ گزرنے کے بعد بھی ہیما اداکار کی پہلی بیوی پرکاش کور سے نہیں ملیں تھیں۔اس کی وجہ خود ہیما نے ایک انٹرویو میں بتائی تھی۔ ہیما کے مطابق، وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی وجہ سے کسی کو کوئی پریشانی ہو، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے پرکاش سے دور رہناہی بہتر سمجھا۔جبکہ دھرمیندر کی دوسری شادی پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے پرکاش کور نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ دھرمیندر اچھے شوہر تو نہیں بن سکے لیکن وہ بہت اچھے باپ ضرور ہیں۔ خیال رہے کہ ہیما سے شادی کے بعد دھرم پاجی کے گھر دو بیٹیاں ایشا دیول اور اہانہ دیول کاجنم ہوا تھا۔
واضح رہے بالی وڈ کی مشہور و معروف جوڑی دھرمیندر اور ہیما مالنی شادی سے تقریباً 10 سال پہلے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے، یہی نہیں اداکار جوڑی نے ایک ساتھ متعدد فلموں میں کام بھی کیا تھا۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جب دھرمیندر نے ہیما کو پہلی بار دیکھا تو انھیں وہ خاصی خوبصورت لگی تھیں۔
اداکارہ ہیما مالنی نے 2017 میں شائع ہونے والی اپنی بائیوگرافی ہیمامالنی: بیونڈ دی ڈریم گرل (Hema Malini: Beyond the Dream) میں اپنے شوہر اور اداکار دھرمیندر سے ہونے والی پہلی ملاقات کا ذکر کیا ہے، وہ لکھتی ہیں دھرمیندر کی ان سے پہلی ملاقات کے اے عباس کی فلم’ آسمان محل ‘کے پریمیئر پر ہوئی۔
ہیماکے مطابق، انہیں یاد ہے کہ پروڈیوسر اور مینٹور بی اننتھسوامی نے ان کی والدہ سے کہا تھا کہ ہیما کو شہرت کے لیے بڑی فلموں کے پریمیئر میں شرکت کرنی چاہیے۔
اداکارہ نے اپنی بائیو میں لکھا ہے کہ انھوں نے اسی دوران اپنی پہلی فلم مکمل کی تھی اور انھیں نہیں پتا تھا کہ پریمیئر شوز کیا ہوتے ہیں، فلم کے انٹرویل کے دوران انھوں نے چند فنکاروں اور پروڈیوسر کو اسٹیج پر بلایا اور ان سے فیڈ بیک مانگا (اور ایسا ہر فلم کے پریمیئر میں ہواکرتا تھا) لیکن جب انھیں اسٹیج پر بلایا گیا تو وہ اکیلی گئیں، ہیما کے مطابق انھیں یاد ہے کہ وہ اس وقت بہت شرمیلی ہوا کرتی تھیں۔
اداکار ہ نے اپنی بائیو گرافی میں دھرمیندر سے ہونے والی پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ جب وہ اسٹیج کی طرف جا رہی تھیں تو انھوں نے دھرمیندر کو ششی کپور سے پنجابی میں کہتے سنا کہ ’کُڑی بڑی چنگی ہے‘(لڑکی بہت خوبصورت ہے) لیکن انھوں نے نظر انداز کیا۔ بعدازاں انہیں راج کپور ڈریم گرل کے طور پر متعارف کروایا گیا، اس وقت دھرم جی اور ششی کپور کے ساتھ اسٹیج شیئر کرتے ہوئے وہ خاصی گھبرائی ہوئی تھی۔
ہیما اور دھرمیندر کی شادی
واضح رہے کہ ہیما مالنی اور دھرمیندر 1970 کی دہائی میں اسکرین پر بالی وڈ کی سب سے مشہور جوڑی سمجھے جاتے تھے اور انہوں نے متعدد کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جس میں شعلے، سیتا اور گیتا، دل لگی اور ڈریم گرل شامل ہیں۔
1975 میں فلم شعلے میں دھرمیندر کے مدِ مقابل کام کرتے ہوئے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے والی یہ جوڑی 1980میں شادی کے بندھن میں بندھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.