امریکہ تائیوان سے متعلق امور کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے لیے ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا استعمال بند کرے، چین
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں چین کے علاقے تائیوان کی شرکت کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے بیان پر ایک نامہ نگار کے سوال کا جواب دیا۔
ترجمان نے کہا کہ امریکی فریق کا متعلقہ بیان ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ اعلامیے کی سنگین خلاف ورزی ہے اور چین اس کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔دنیا میں صرف ایک چین ہے، اور تائیوان چین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے. عالمی ادارہ صحت کی سرگرمیوں سمیت بین الاقوامی تنظیموں میں تائیوان کی شرکت کے معاملے پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے اور اسے ایک چین کے اصول کے تناظر میں دیکھا اور سمجھا جائے۔
امور تائیوان چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے اور چین اور امریکہ کے تعلقات میں پہلی سرخ لکیر ہے جسے عبور نہیں کیا جاسکتا۔ ہم ایک بار پھر امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی پاسداری کرے، بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کو چلانے والے بنیادی اصولوں کی پاسداری کرے، امریکی رہنماؤں کی جانب سے "تائیوان کی علیحدگی”، "دو چین” اور "ایک چین، ایک تائیوان” کی حمایت نہ کرنے کے وعدوں پر عمل درآمد کرے، تائیوان سے متعلق امور کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے لئے ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا استعمال بند کرے، اور "تائیوان کی علیحدگی” سے متعلق علیحدگی پسند قوتوں کو غلط اشارے دینے سے باز رہے۔ تائیوان کو چین پر قابو پانے کے لیے استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کو بین الاقوامی برادری کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا اور یہ ناکام ہو جائے گی۔