News Views Events

سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی تعاون سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، رانا تنویر حسین

سی پیک سے پاکستان بھرپور طریقے سے مستفید ہورہا ہے، وزیر برائےنیشنل فوڈ سکیورٹی

0

اسلام آ باد: وفاقی وزیر برائےنیشنل فوڈ سکیورٹی اور صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چین پاک اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے میں صنعت کے شعبے میں تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جس سے پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ جمعرات کے روز چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک ایک انقلابی منصوبہ ہےجس کی تعمیر سے پاکستان بھرپور طریقے سے مستفید ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا فائدہ اٹھا سکتی ہے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان صنعتی شعبے میں تعاون سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور پاکستان کی معشیت آگے بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت دنیا کو فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین میں فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے متعداد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نیشنل فود سکیورٹی یقینی بنانے کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔ ان کے مطابق چین کے فوڈ سکیورٹی کے تجربات پاکستان سمیت دنیا کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان چین کی زرعی ترقی خصوصاًجدید زرعی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کر زراعت کے شعبے میں ترقی کر سکتا ہے اور فوڈ سکیورٹی کو بھی یقینی بناسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.