News Views Events

چینی صدرکا دورہ فرانس دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو ایک نئی سطح پر لے جائے گا ، فرانس چائنا کمیشن کی سیکرٹری جنرل

0

رواں سال چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری اداروں کے مابین تعاون کو فروغ دینے کے لئے فعال فرانس چائنا کمیشن کے قیام کی 45 ویں سالگرہ ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں فرانس چائنا کمیشن کی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ فرانس اور چین کے درمیان تعاون دن بدن گہرا ہوتا جارہا ہے اور صدر شی جن پھنگ کا آئندہ دورہ فرانس دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو ایک نئی سطح پر لے جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فرانس اور چین کے درمیان نقل و حمل، نئی توانائی اور جوہری توانائی جیسے بہت سے شعبوں میں اہم تعاون جاری ہے۔دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات سے فریقین کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی اور اگلے 60 سالوں کے لیے ایک نئی تحریک پیدا ہوگی۔ فریقین کو عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے پر بھی غور کرنا چاہئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں سربراہان مملکت کی حوصلہ افزائی سے ، فرانس چین کمیشن فرانسیسی اور چینی کاروباری اداروں کے مابین تبادلوں اور تعاون کو مزید فروغ ملے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.