چینی صدر کا دورہ نہ صرف فرانس بلکہ دنیا کے لیے بہت اہم ہے، فرانسیسی آرٹسٹ ایسوسی ایشن
چینی صدرشی جن پھنگ جلد فرانس کا سرکاری دورہ کرنے والے ہیں۔ فرانسیسی آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ریمی ایرون نےچائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کا دورہ دونوں ممالک کے ثقافتی اور فنی حلقوں کے درمیان تبادلوں کو فروغ دے گا۔صدر شی کا دورہ ، فرانس اور چین کے درمیان تعلقات کی مزید مضبوطی کا خاص اور اچھا موقع ہو گا، جو کہ فرانسیسی ثقافتی میدان، فرانس اور یہاں تک کہ دنیا کے لیے بہت اہم ہے۔ ریمی ایرون کے مطابق وہ گزشتہ ستمبر سے، پانچ مرتبہ مختلف نمائشوں میں شرکت کے لیے چین جا چکے ہیں ۔ ہر بار، وہ یہی محسوس کرتے ہیں کہ ماحول توانائی سے بھرپور ہے، ملک جوش سے بھرا ہوا ہے، اور ان کا دل خوشی سے بھرا ہوا ہے.