News Views Events

چوہدری شافع حسین سے پاکستان میں آسٹریا کی سفیر اینڈریاوک کی ملاقات

آسٹریا کی سرمایہ کار کمپنیاں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین

0

لاہور: صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں پاکستان میں آسٹریا کی سفیر اینڈریاوک نے ملاقات کی۔صوبائی وزیر نے آسٹریا کی سفیرکو پنجاب کے صنعتی مراکز میں سرمایہ کاری کے مواقع اور حکومتی ترجیحات سے آگاہ کیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جلال حسن بھی ملاقات میں موجود تھے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول میسر ہے۔ترک، چائنیز اور دیگر غیر ملکی کمپنیوں نے پنجاب کے صنعتی مراکز میں سرمایہ کاری کررکھی ہے۔ آسٹریا کی سرمایہ کار کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں. انہوں نے کہا کہ آسٹریا کی حکومت پاکستان سے فوڈ آئٹمز، گارمنٹس، لیدر اور دیگر مصنوعات کی برآمد کا جائزہ لے۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔پنجاب میں سولر پینلز کی مینوفیکچرنگ حکومت کی ترجیح ہے۔عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری پر فوکس ہے۔ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اداروں اور ان کی لیبز کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔پہلے مرحلے میں ٹیوٹا کے 4 کالجوں کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جارہا ہے اور نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شارٹ کورسز مفت کرائے جارہے ہیں۔
آسٹریا کی سفیر اینڈریاوک نے کہاکہ تجارتی وفود کے باہمی تبادلوں سے دو طرفہ تجارتی تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔آسٹریا اور پنجاب حکومت ٹیکنیکل ایجوکیشن، ہائیڈرو پاور اور دیگر شعبوں میں اشتراک کرسکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.