چین سربیا میڈیا تھنک ٹینک سیمینار اور چین سربیا ثقافتی تبادلہ فورم کا بلغراد میں انعقاد
چین ۔سربیا میڈیا تھنک ٹینک سیمینار اور "بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی اقدار اور عملی کامیابیاں” (سربیا ورژن) پر تھنک ٹینک کی رپورٹ کے اجراء کی تقریب سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں چین اور سربیا کے سرکاری حکام سمیت دونوں ممالک کے مین اسٹریم میڈیا اور تھنک ٹینکس کے سربراہان سمیت تقریباً 200 افراد نے شرکت کی۔
اجلاس میں موجود مہمانوں کے خیال میں چین اور سربیا کے درمیان ہر سطح پر تبادلوں اور تعاون کے فوائد کو فعال طور پر بروئے کار لانا ضروری ہے ، اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی اور ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں دانشمندی اور طاقت کا کردار ادا کرنا ضروری ہے۔ سربیا کے وزیر تعمیرات، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر ویسک نے کہا کہ حالیہ برسوں میں سربیا کی معیشت کی تیز رفتار ترقی چین کی حمایت سے لازم و ملزوم ہے۔ سربیا چین کے ساتھ اعلیٰ معیار کے بنیادی ڈھانچے کے تعاون منصوبوں کو آگے بڑھانے کی امید کرتا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ دونوں سربراہان مملکت کی رہنمائی میں سربیا اور چین کے درمیان عملی تعاون مزید اعلیٰ سطح تک پہنچ جائے گا۔
اس سے قبل انتیس اپریل کو ، پہلا چین سربیا ثقافتی تبادلہ فورم بلغراد میں منعقد ہوا۔ چین اور سربیا کے تقریبا 50 ماہرین، اسکالرز، حکومتی اور صنعت کے نمائندوں نے چین اورسربیا کے ثقافتی تبادلوں کی ترقی، چینی اور سربیا کی تہذیبوں کے مابین مکالمے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت چین۔ سربیا کے افرادی اور ثقافتی تبادلے کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
سربیا کی حکومت کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل نکولک نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ فورم دونوں ممالک کے درمیان آہنی دوستی کو مزید گہرا کرے گا اور مستقبل میں گہرے تعاون کی بنیاد رکھے گا۔