News Views Events

خوشحالی کا دارومدار محنت پر ہے،چینی میڈیا

0

بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ، جو محنت کش عوام کی نمائندگی کرتے ہیں، جانتے ہیں کہ صرف محنت ہی لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتی ہے، اور صرف محنت ہی قومی نشاتہ الثانیہ کے خواب کو تعبیر دے سکتی ہے۔ 15 نومبر 2012 کو چینی اور غیر ملکی نامہ نگاروں کے سامنے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے نو منتخب جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے سادہ الفاظ میں جدوجہد کے لیے اپنے عزم کا اعلان کیا۔
"دنیا کی تمام خوشیوں کی جڑ محنت ہے۔”
غربت کے خلاف جنگ میں، انہوں نے غربت زدہ علاقوں کے خود دورے کیے۔ بیجنگ میں رضاکارانہ طور پر شجرکاری سرگرمیوں میں مسلسل 12 سال تک شریک ہوتے ہوئے امید کا سایہ دیا ۔ نچلی سطح پر فعال کارکنوں اور محنت کش طبقے کے ساتھ گھل مل گئے۔
کارکنوں کو اعزازات دینے والی تقاریب میں، انہوں نے ملک بھر کے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ماڈل ورکرز کی ایک نمونے کے طور پر پیروی کریں اور محنت کے ذریعے ایک مستقبل تشکیل دیں۔ عوام کو تحریر کردہ خطوط میں، انہوں نے محنت کے عظیم جذبے کی تعریف کی اور نئے عہد میں جدوجہد کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اہم تعمیراتی پراجیکٹس سائٹس پر ، انہوں نے کارکنوں کو اعتماد دیا اور جدوجہد کے کرشمے رقم کرتے رہے ۔2024 کے جشن بہار کے موقع پر انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک بھر کے لوگ اختراعات کے ساتھ جدو جہد کریں گے اور مشترکہ طور پر چینی طرز کی جدید کاری کا ایک نیا باب لکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.