چینی صدر کی عالمی یوم مزدور کے موقع پر محنت کش طبقے کو مبارک باد
بیجنگ:یکم مئی ، عالمی یوم مزدور کے موقع پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے تمام محنت کش طبقے کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75ویں سالگرہ ہے اور یہ "14ویں پانچ سالہ منصوبہ” کے اہداف کے لیے ایک اہم سال ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ محنت کش عوام اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ چینی طرز کی جدید کاری کو فروغ دینے کےعمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور ایک طاقتور ملک کی تعمیر اور قومی نشاۃ الثانیہ کے عظیم مقصد کے لیے مسلسل کوششیں کریں گے ۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مختلف سطحوں پر کمیٹیوں اور حکومتوں کو محنت کش طبقے کی دیکھ بھال کرنی چاہیے تاکہ وہ محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے اپنے خوابوں کو پورا کر سکیں۔