پیرس میں چین فرانس اعلیٰ سطح افرادی تبادلہ فورم کا انعقاد
فرا نس (نیوز ڈیسک)
پیرس میں چین۔فرانس اعلیٰ سطح کے افرادی تبادلہ فورم کا انعقاد کیا گیا۔ فورم کا انعقاد چائنا پبلک ڈپلومیسی ایسوسی ایشن، چائنا میڈیا گروپ اور فرانس میں چینی سفارتخانے کے اشتراک سے کیا گیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے ورچوئل خطاب کیا۔
منگل کے روز شین ہائی شیونگ نے کہا کہ جنوری 2024 میں صدر شی جن پھنگ اور صدر میکرون نے چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا اور چین فرانس تعلقات کے روشن مستقبل کی منصوبہ بندی کی۔ دونوں سربراہان مملکت کی قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان افرادی اور ثقافتی تبادلے مزید گہرے ہوتے جا رہے ہیں جو عالمی امن، استحکام اور ترقی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ چائنا میڈیا گروپ چینی اور فرانسیسی تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے، چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر متعدد اعلیٰ پایے کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی ایم جی فرسٹ کلاس ٹیکنالوجی کے ساتھ پیرس اولمپکس کو عالمی سطح پر نشر کرنے کے لیے 02 ہزار سے زائدافراد پر مشتمل کوریج ٹیم بھیجے گا۔
چین اور فرانس پانڈا امیج کوآپریشن پلان پر بھی عمل کریں گے جس کے تحت فرانسیسی میڈیا اداروں کے ساتھ مل کر متعدد فلم اور ٹیلی ویژن "مشترکہ پروڈکشن” منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا، اور "بیجنگ سے پیرس تک” میڈیا کی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا جائے گا۔
فورم کی افتتاحی تقریب میں چائنا میڈیا گروپ کے سی سی ٹی وی نیٹ ورک پانڈا چینل اور فرانس کے بیووال چڑیا گھر نے مشترکہ طور پر "ہم آہنگ اور خوبصورت چین” چین۔فرانسیسی جائنٹ پانڈا کلاؤڈ کنکشن ایونٹ اور چین۔فرانسیسی پانڈا امیجنگ تعاون منصوبے کا آغاز کیا ۔
چین فرانس اعلیٰ سطحی افرادی تبادلہ فورم بیک وقت چار ذیلی فورمز منعقد کرتا ہے، جن میں ایک سیاسی اور اقتصادی ذیلی فورم، ایک ثقافتی تبادلے کا ذیلی فورم، ایک یوتھ ایکسچینج سب فورم اور ایک چین-فرانسیسی میڈیا ڈائیلاگ شامل ہیں۔