امریکہ کی جانب سے نام نہاد "حد سے زیادہ پیداوار ” ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے نام نہاد "چین کی حد سے زیادہ پیداوار ” کے بیانیے سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بظاہر معاشی مسائل کے بارے میں ہے، لیکن درحقیقت یہ تقابلی فوائد کے بنیادی اصول کی خلاف ورزی ہے، جو 200 سال سے زیادہ عرصے سے مغربی معاشیات کا بنیادی اصول رہا ہے، اور تمام ممالک اپنے تقابلی فوائد کے ساتھ مصنوعات تیار اور برآمد کریں گے، جو بین الاقوامی تجارت کا جوہر ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اگر پیداوار اپنے ملک کی ضروریات سے زیادہ ہو تو اسے "اوورکیپیسٹی” کہا جاتا ہے، اور پیداواری صلاحیت کو کم کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے،لیکن ممالک کے درمیان تجارت کو کس اعتبار سے دیکھا جائے ؟
چین کی برقی گاڑیو ں کی برآمدات ، پیداوار کا 12 فیصد ہیں ، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ حد سے زیادہ پیداوار ہے ، تو جرمنی کی کاروں کی پیداوار کا 80فیصد ، جاپان کی 50 فیصد اور امریکہ کی 25فیصد کاروں کی پیداوار برآمد کی جاتی ہے ، کیا اسے بھی سنگین حد سے زیادہ پیداوار نہیں کہا جائے گا؟ 2030 تک ، نئی توانائی کی گاڑیوں کی عالمی طلب 45 ملین تک پہنچ جائے گی ، جو 2022 کے مقابلے میں 4.5 گنا زیادہ ہے۔ فی الحال عالمی پیداواری صلاحیت مارکیٹ کی حقیقی طلب کو پورا کرنے سے کوسوں دور ہے، تو ہم اوورکیپیسٹی کے بارے میں کیسے بات کر سکتے ہیں؟
امریکہ جانتا ہے کہ یہ اقتصادیات کے عام فہم اور صنعتی ترقی کے حقائق کی خلاف ورزی کرتا ہے، اور چین پر "حد سے زیادہ پیداوار ” کا لیبل بھی لگاتا ہے، جو پوری طرح سے ظاہر کرتا ہے کہ نام نہاد "حد سے زیادہ پیداوار ” مارکیٹ سے اخذ کردہ نتیجہ نہیں ہے، بلکہ مصنوعی طور پر تیار کردہ غلط بیانیہ اور سیاسی علمی ہیرا پھیری ہے، جس کا مقصد چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو روکنا اور چین کو جائز ترقی کے حق سے محروم کرنا ہے۔