اسرائیل فلسطین تنازع، مشرق وسطیٰ کے رہنماؤں کا دو ریاستی حل پر زور
ورلڈ اکنامک فورم کا خصوصی اجلاس 28 اور 29 اپریل کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شریک مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک کے رہنماؤں نے غزہ کی پٹی میں جلد از جلد جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور دو ریاستی حل کے عمل درآمد پر زور دیا۔
اردن اور مصر کے وزرائے اعظم نے اجلاس میں کہا کہ اسرائیل کا رفح پر ممکنہ حملہ تباہ کن ہوگا۔ انہوں نے فلسطین کی آزاد ریاست کے دو ریاستی حل کی حمایت کی۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اسرائیل کے استحکام اور سلامتی سمیت استحکام اور سلامتی کا پائیدار راستہ تلاش کرنے کے لئے، ہمیں اس بات پر تبادلہ خیال کرنا ہوگا کہ ہم فلسطینیوں کے لئے ایک پر امید صورتحال کیسے پیدا کرسکتے ہیں، اور اس کے حصول کا واحد راستہ قومی خود ارادیت کے ذریعے فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔