News Views Events

ایز مائی ٹرپ ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈز کا شراکت دار بن گیا

شاہد آفریدی، یوراج ، بریٹ لی، ،ڈیرن سیمی کی ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق

0

دبئی :بھارت کے بڑے آن لائن ٹریول پلیٹ فارمز میں ایک ایز مائی ٹرپ نے ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈز کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ یہ تعاون کھیلوں اور تفریح کی دنیا میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے جو دنیا بھر کے شائقین کے لیے کرکٹ کا تجربہ بڑھانے میں دو بڑے اداروں کا الحاق ہے ۔ یہ شراکت داری کھیلوں کی بہترین کارکردگی اور دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین کے لیے ناقابل فراموش تجربات سے متعلق لگن بھی واضح کرتی ہے۔ ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں سرمایہ کاری کرنے والے بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اس تعاون پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا ہےورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 3 جولائی سے برطانیہ کے شہر برمنگھم کے مشہور ایجبسٹن اسٹیڈیم میں شروع ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں پاکستانی چیمپئنز، انڈیا چیمپیئن، آسٹریلیا چیمپیئنز، انگلینڈ چیمپئنز، جنوبی افریقہ چیمپئنز، اور ویسٹ انڈیز چیمپئنز شرکت کررہی ہیں۔ اب تک شاہد آفریدی، یوراج سنگھ، ، بریٹ لی، ایان بیل، اور ڈیرن سیمی جیسے لیجنڈری کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کرچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.