News Views Events

ایل این جی ریفرنس واپس: شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری

1

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا جس پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی، شاہد خاقان عباسی وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت نیب کی طرف سے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لینے کیلئے درخواست دائر کی گئی۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر اظہر مقبول نے کہا کہ نیب شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لے رہا ہے۔
بعدازاں عدالت نے نیب کی ریفرنس والپس لینے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان کو ایل این جی ریفرنس میں بری کر دیا۔

نیب کی جانب سے ریفرنس واپس لینے پر احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو بیگناہ قرار دیتے ہوئے باعزت بری کردیا، کیس میں نامزد دیگر تمام ملزمان کو بھی بری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے اسی کیس میں 2019ء میں شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا تھا، نیب نے ریفرنس میں قومی خزانے کو 21 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.