News Views Events

چائنا میڈیا گروپ 8کے الٹرا ہائی ڈیفینیشن چینل لینڈنگ پروموشن کنٹریکٹ پر دستخط، "سی ایم جی آئی پی ان دی کیمپس” شنگھائی اسٹیشن کی سرگرمی کا آغاز

0

بیجنگ :چائنا میڈیاگروپ کے 8 کے الٹرا ہائی ڈیفینیشن چینل لینڈنگ پروموشن پروجیکٹ کی دستخط کی تقریب شنگھائی انٹرنیشنل میڈیا پورٹ میں منعقد ہوئی ، اور "سی ایم جی آئی پی ان دی کیمپس” شنگھائی اسٹیشن کی سرگرمی بیک وقت لانچ کی گئی۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب میں شرکت کی۔ چائنا میڈیا گروپ کے متعلقہ محکموں کے سربراہان ، شنگھائی میونسپل پارٹی کمیٹی اور میونسپل حکومت کے متعلقہ محکموں کے سربراہان اور کالجوں اور یونیورسٹیوں کے نمائندوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔
سی ایم جی کا 8کے یو ایچ ڈی چینل جنوری 2022 میں لانچ کیا گیا تھا ، اور یہ نیا تعاون، 8 کے یو ایچ ڈی چینل کے لئے مواد ، پلیٹ فارم ، چینلز اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے ہمہ جہت مدد فراہم کرے گا ، اور 8 کے میڈیا انڈسٹری کی ترقی کو فروغ دے گا۔ مستقبل قریب میں ، "آئی پی ان دی کیمپس” کے شنگھائی اسٹیشن کی سرگرمیوں کا فوڈان یونیورسٹی ، شنگھائی جیاؤ تھونگ یونیورسٹی ، تھونجی یونیورسٹی سمیت دیگر یونیورسٹیوں میں اہتمام کیا جائےگا تاکہ چائنا میڈیا گرو پ اور یونیورسٹیوں کے درمیان باہمی رابطوں اور تعاون کو مضبوط بنایا جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.