News Views Events

چین میں ہوا کی اچھی کوالٹی کے حامل دنوں کا تناسب 83.6 فیصد تک پہنچ گیا

پی ایم 2.5 کا اوسط ارتکاز 43 مائیکروگرام فی مکعب میٹر

0

رہابیجنگ :چین کی وزارت حیاتیات و ماحولیات کے ترجمان پھئی شیاؤفے نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک بھر میں فضائی معیار اور پانی کے حیاتیاتی ماحول کے مجموعی معیار میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔اتوار کے روز ترجمان نے بتایا کہ پہلی سہ ماہی میں 339 شہروں میں پی ایم 2.5 کا اوسط ارتکاز 43 مائیکروگرام فی مکعب میٹر رہا جو سال بہ سال 6.5 فیصد کی کمی ہے اور دیگر پی ایم 10، اوزون، سلفر ڈائی آکسائیڈ اور نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی اوسط مقدار میں بھی سال بہ سال بنیادوں پر کمی واقع ہوئی ہے۔ہوا کی اچھی کوالٹی کے حامل دنوں کا تناسب سال بہ سال 3.5 فیصد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 83.6 فیصد رہا ، اور شدید آلودگی یا اس سے زیادہ آلودہ دنوں کا تناسب 2.4 فیصد تھا ، جو سال بہ سال 0.9 فیصد پوائنٹس کم ہے۔ پہلی سہ ماہی میں چین کے دریائے یانگسی اور دریائے زرد جیسے بڑے دریاؤں میں پانی کے عمدہ معیار والے حصوں کا تناسب 91.5 فیصد رہا، جو سال بہ سال 1.2 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.