پی ٹی آئی ایک اور 9مئی کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے: فیصل کریم کنڈی
رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک اور 9مئی کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ لوگ ہمارا مذاق اڑاتے تھے کہ پیپلز پارٹی سندھ تک محدود ہے، آج خود پی ٹی آئی خیبرپختونخوا تک محدود ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے متعلق پی ٹی آئی کو بات سیاسی فورم اورسیاسی لوگوں سے چاہیے،آج پی ٹی آئی میں سے بہت سی آوازیں اٹھ رہی ہیں،پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات آپس میں نہیں ملتے، پی ٹی آئی میں بے چینی پائی جارہی ہے، ہم سیاست دان ہیں مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، پی ٹی آئی مس کال کا انتظار کررہی ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک بار پھر فتنہ فساد کی سیاست کررہی ہے،اسلام آباد پر چڑھائی کی بڑھکیں مارنے والی پی ٹی آئی ایک اور 9مئی کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے،اس سے قبل کے پی میں سیمنٹ فیکٹری پر بھی حملہ کیاگیا۔
رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ضمنی الیکشن میں بدترین شکست ہوئی ہے، پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا میں این ایف سی ایوارڈ کی مد میں 50سے 60ارب دیئے گئے ، پی ٹی آئی کی حکومت نے وہ کہاں خرچ کئے؟، پی ٹی آئی نے دہشتگردی کے فنڈز پر عیاشی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نےاب سعودی عرب پر بھی تنقیدشروع کردی، ماضی میں پی ٹی آئی نےچینی صدرکادورہ سبوتاژ کیا تھا۔