شنگھائی الیکٹرک گروپ پاکستان میں توانائی بحران کو ختم کرنے کیلئے کوشاں
وزیراعظم پاکستان کی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے عہدیداران سے ملاقاتیں
شنگھائی الیکٹرک گروپ پاکستان میں توانائی بحران کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
شنگھائی الیکٹرک گروپ (Shanghai Electric Group) نےپاکستان کے تھر کول بلاک-1 میں سرمایہ کاری کی ہے
شنگھائی الیکٹرک گروپ (Shanghai Electric Group) کے چیئرمین Mr. Wu Lei نے اپنے حالیہ دورہ میں وزیراعظم پاکستان اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے عہدیداران سے ملاقاتیں کیں
ان ملاقاتوں میں انہوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی کوششوں کو سراہا اور مزید غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی جانب ترغیب دی۔
شنگھائی الیکٹرک گروپ (Shanghai Electric Group) معروف چینی گروپ ہے جو توانائی کے آلات تیارکرنے میں مہارت رکھتا ہے
شنگھائی الیکٹرک گروپ (Shanghai Electric Group) نے پاکستان میں کوئلے پر مبنی پاور پراجیکٹ میں اپنی سرمایہ کاری کو بڑھانے اور غیر ملکی پاور پلانٹس کو کوئلے پر منتقل کرنے میں مدد فراہم کرے گا
اس ممکنہ سرمایہ کاری سے پاکستان کا درآمدی کوئلے پر انحصار کم ہوگا اور توانائی کے درآمدی بل کو کم کرنے کیساتھ ساتھ سستی توانائی فراہم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔