News Views Events

چین ، ہانگ چو میں نیشنل شارٹ ویڈیو بیس کی نقاب کشائی

0

ہانگ چو:چائنا میڈیا گروپ اور زے جیانگ صوبائی حکومت کے تعاون سے قائم کردہ قومی (ہانگ چو ) شارٹ ویڈیو بیس کی نقاب کشائی کی تقریب ہانگ چو میں منعقد ہوئی ، اور بیس کے اعلی معیار کے تخلیقی منصوبوں کی سیریز بیک وقت جاری کی گئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے تشہیری محکمہ کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شونگ نے تقریب میں شرکت کی اور بیس کی نقاب کشائی کی۔
چائنا میڈیا گروپ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہو جین جون نے اپنی تقریر میں کہا کہ قومی (ہانگ چو ) شارٹ ویڈیو بیس پروجیکٹ شارٹ ویڈیو، ای کامرس اور ای اسپورٹس سے متعلق شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جو ملٹی میڈیا کی گہرائی سے ترقی کے فروغ کے لئے چائنا میڈیا گروپ کا ایک عملی اقدام ہے، اور سی ایم جی کی طرف سے نیو میڈیا کی جدت طرازی کے سلسلے میں ایک نئی کوشش ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.