News Views Events

چین اور روس کے درمیان تیسرے فریق کی مداخلت یا زبردستی نہیں کی جانی چاہیے، چینی وزارت خارجہ

0

 

بیجنگ ()

چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے یورپی یونین کے اس بیان پر کہ روس کے خلاف پابندیوں کے اگلے دور میں چین اور ہانگ کانگ کے متعلقہ اداروں پر بھی پابندیاں شامل ہوں گی چین کا موقف جاننا چاہا تو جمعہ کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ چین اور روس کے درمیان عمومی اقتصادی اور تجارتی تبادلے ڈبلیو ٹی او کے قوانین اور مارکیٹ کے اصولوں کی تعمیل کرتے ہیں ۔اس میں تیسرے فریق کی طرف سے ہدایات نہیں دی جا سکتیں۔ اس لئے تیسرے فریق کی جانب سے مداخلت یا زبردستی نہیں کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے میں چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.