News Views Events

چین کی ایشیا پیسیفک میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے امریکی میزائل کی مخالفت

0

بیجنگ:چینی وزارت دفاع کی پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے امریکی آرمی پیسیفک کے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر امریکی ملٹی ڈومین ٹاسک فورس 1 کے پہلی بار فلپائن کے شمالی لوزون جزیرے میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تعیناتی کے بارے میں سوال کیا تو چینی ترجمان وؤ چیان نے کہا کہ ہم ایشیا پیسیفک کے خطے میں امریکہ کی طرف سے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تعیناتی کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں اور یہ موقف واضح ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے متعلقہ اقدامات سے علاقائی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں اور علاقائی امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے یقینی طور پر اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ متعلقہ ممالک دوسروں اور خود کو نقصان پہنچانے سے بچیں گے اور بھیڑیوں کو اپنے گھر میں مدعو نہیں کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.