News Views Events

امید ہے کہ امریکہ منصفانہ مسابقت کے اصول کا احترام سنجیدگی سے کرے گا، چینی وزارت خارجہ

0

بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں شنگھائی میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے چین سے متعلق بیان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق اقتصادی اور تجارتی تعاون کیا ہے اور ہمیشہ کثیر الجہتی تجارتی نظام کی بھرپور حمایت کے ساتھ ڈبلیو ٹی او کے قوانین پر مکمل عمل درآمد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ امریکہ منصفانہ مسابقت کے اصول کا احترام کرے گا، ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی پاسداری کرے گا، چین کے ساتھ ایک ہی سمت میں چلے گا اور چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی مستحکم ترقی کے لئے سازگار حالات پیدا کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.