چین کے بارے میں نام نہاد "حد سے زیادہ پیداوار ” کا بیانیہ غیر معقول ہے ، چینی وزارت تجارت
بیجنگ () چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حال ہی میں، کچھ مغربی ممالک نے چین پر حد سے زیادہ پیداوار کا جو الزام لگایا ہے وہ غیر معقول ہے اور چین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے.جمعرات کے روز ترجمان نے کہا کہ اقتصادی عالمگیریت کے تناظر میں، پیداواری صلاحیت کے معاملے کو لیبر کی عالمی تقسیم اور بین الاقوامی مارکیٹ کی حقیقت کی نگاہ سے دیکھنا چاہئے. انہوں نے کہا کہ عالمی نقطہ نظر سے نئی توانائی کے لیے یہ پیداوار ضرورت سے زیادہ نہیں بلکہ کم ہے ۔نئی توانائی کی مصنوعات کی مانگ بڑھ رہی ہے، اور مستقبل میں اس کی ترقی کا بڑا امکان ہے. وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین کی نئی توانائی کی صنعت سستی اور اعلی معیار کی پیداواری صلاحیت فراہم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے ، جو عالمی سبز ترقی میں ایک اہم حصہ ادا کر رہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سبز ترقی کے فروغ کے جھنڈے کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ تحفظ پسندی کی بڑی چھڑی گھمانا ایک کھلا تضاد اور دوہرا معیار ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ ممالک عالمی نئی توانائی کی مارکیٹ اور چین کی نئی توانائی کی صنعت کی ترقی کی ضروریات کو معروضی، منطقی اور جامع طور پر دیکھیں گے، اور عالمی سبز تبدیلی میں چین کی نئی توانائی کی مصنوعات کے اہم کردار کا منصفانہ جائزہ لیں گے.