News Views Events

ہانگ چو ایشین گیمز، ایشین پیرا گیمز کے تھیم پر نقش و نگار کے فن پاروں کی نمائش

0

ہانگ چو :25 اپریل کو ہانگ چو ایشین گیمز اور ایشین پیرا گیمز "چیمپیئن سیل کی افتتاحی تقریب اور کھیلوں کی تھیم پر مبنی نقش و نگار کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے تشہیری ڈپارٹمنٹ کے نائب وزیر اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب میں شرکت کی اور چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف اسپورٹس کے ڈپٹی ڈائریکٹر چانگ جیاشینگ ,سی ایم جی کی ڈپٹی ڈائریکٹر شینگ بو اور دیگر افراد کے ساتھ شیلنگ سیل سوسائٹی کے فنکار نمائندوں کو "چیمپیئن سیل کرییشن سرٹیفکیٹ” سے نوازا۔
اپنی تقریر میں شینگ بو نے کہا کہ کھیلوں اور ثقافت کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ چیمپیئن سیل کی تیاری چینی کھلاڑیوں کو خراج تحسین ہے، اور چین کی بہترین روایتی ثقافت کی تخلیقی تبدیلی اور اختراعی ترقی کے فروغ کی ایک کوشش ہے. انہوں نے کہا کہ 2024 کے پیرس اولمپک گیمز عنقریب منعقد ہو ں گے ۔سی ایم جی زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے ، پیش قدمی اور جدت طرازی ، اور چینی قوم کی جدید تہذیب کی تعمیر میں دانشمندی اور طاقت کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.