چینی صدرکا آرمی میڈیکل یونیورسٹی کا معائنہ ،عالمی معیار کی ملٹری میڈیکل یونیورسٹی تعمیر کرنے کی تاکید
بیجنگ:کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 23 اپریل کوچین کی آرمی میڈیکل یونیورسٹی کا معائنہ کیا اور نئے دور میں فوجی تعلیم کی پالیسی کو مکمل طور پر نافذ کرنے اور عالمی معیار کی ملٹری میڈیکل یونیورسٹی تعمیر کرنے پر زور دیا ۔
چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ نے کہا کہ آرمی میڈیکل یونیورسٹی، چینی فوج کا اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے اور تمام فوج کی طبی اور لاجسٹک فورسز کے نظام کا ایک اہم حصہ ہے۔ ہمیں طب میں مخصوص خصوصیات کی حامل سائنسی تحقیق اور جدت طرازی کو بھرپور طریقے سے فروغ دینے، روایتی فوائد کو مضبوط بنانےاور ملٹری میڈیسن کی بلندی پر پہنچنا ہوگا تاکہ فوجی دستے کی موثر جنگی صلاحیت نیز افسران اور جوانوں کی جسمانی و ذہنی صحت کے لیے بھرپور خدمات فراہم کی جائیں ۔شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ ہمیں ہیلتھ کیئر انڈسٹری کی اصلاح و گورننس کو مضبوط کرتے ہوئے تعلیم اور انتظامی معاملات کو سخت کرنا ہوگا تاکہ اساتذہ ، طلبا اور عملے میں کام کرنے کا جوش و خروش پیدا ہو اور یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے نئے حالات بنیں ۔