نئی توانائی کی ” حد سے زیادہ پیداواری صلاحیت” سراسر بے بنیاد ہے، وزیر خارجہ ہنگری
الیکٹرک گاڑیاں ایک ابھرتی ہوئی صنعت ہے، سجا رتو
ہنگری کے وزیر خارجہ سجارتو نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ چین کی نئی توانائی کی نام نہاد ” حد سے زیادہ پیداواری صلاحیت”کا مفروضہ سراسر بے بنیاد ہے۔ مثال کے طور پر، نیو انرجی گاڑیوں کی صنعت ایک ابھرتی ہوئی صنعت ہے جس کی عالمی مارکیٹ میں بہت زیادہ مانگ ہے اور چین کی جانب سے برآمد ہونے والی نیو انرجی گاڑیاں دنیا کی مانگ کو پورا کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں ایک ابھرتی ہوئی صنعت ہے اور مارکیٹ میں ان گاڑیوں کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ 2030 تک 45 ملین الیکٹرک گاڑیاں سڑکوں پر ہوں گی، فی الحال ہمارے پاس صرف 10 ملین ہیں۔ اس ہدف کو پورا کرنے کے لیے ہمارے پاس صرف چھ سال ہیں۔ لہذا، حد سے زیادہ پیداواری صلاحیت کا بیان غلط ہے، صلاحیت کی کمی ایک حقیقت ہے۔ صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ہمیں مزید پیداواری صلاحیت کی ضرورت ہے۔ لہذا، نام نہاد "حد سے زیادہ پیداواری صلاحیت”، حقیقت سے دور ، صرف سیاسی بیان بازی ہے۔