News Views Events

امریکہ چین کلائمیٹ ایکشن ورکنگ گروپ کی میتھین ٹیم کی ویڈیو کانفرنس

0

بیجنگ:وزارت ماحولیات اور حیاتیات نے بتایا کہ چین امریکہ کلائمیٹ ایکشن ورکنگ گروپ کی میتھین ٹیم کا اجلاس 22 اپریل کو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا، اور چین کے نائب وزیر ماحولیات ژاؤ اینگ من، امریکی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جینیٹ میک بی اور آب و ہوا کے امور کے لئے نائب صدارتی ایلچی رک ڈوک نے اجلاس میں شرکت کی۔
فریقین نے میتھین کے اخراج پر قابو پانے کے اپنے اپنے اقدامات، تعاون کے ممکنہ شعبوں اور میتھین گروپ کے ترجیحی تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے میتھین کے اخراج پر قابو پانے کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے چین امریکہ کلائمیٹ ایکشن ورکنگ گروپ کے میکانزم کے تحت مواصلات اور تبادلوں کو مضبوط بنانے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.