پہلے چین لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک خلائی تعاون فورم کا آغاز
چین-لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک خلائی تعاون کا پہلا فورم 24 اپریل کو صوبہ حوبے کے شہر وو ہان میں شروع ہوا۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور نائب وزیر اعظم جانگ گو چھنگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت اور تقریر کی اور صدر شی جن پھنگ کا تہنیتی پیغام پڑھ کر سنایا ۔
جانگ گو چھنگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے تہنیتی خط میں چین لاطینی امریکہ تعلقات کی ترقی اور چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں دوستانہ تعاون کے فروغ کو سراہا گیا، چین اور لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے مابین خلائی تعاون کی پیش رفت اور سمت کی نشاندھی کی گئی، اور اعلی سطحی چین-لاطینی امریکہ خلائی تعاون شراکت داری کی تعمیر کے لئے پرجوش توقعات کا اظہار کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ چین لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ مشترکہ طور پر بیرونی خلا کی پرامن دریافت پر کام کرنے ، خلائی میدان میں ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں تعاون کو گہرا کرنے، مزید ایپلی کیشن منظرنامے تیار کرنے اور باہمی فروغ اور دوطرفہ ٹیلنٹ کے تبادلے کو مضبوط بنانے کے لئے پہلے سے موجود بنیاد کو مضبوط کیا جا سکےاور چین لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو بھی فروغ دیا جاسکے۔
افتتاحی تقریب میں چین، لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے متعلقہ ایرو اسپیس محکموں، جامعات ، تحقیقی اور کاروباری اداروں سمیت دیگر اکائیوں اور متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔