چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان خلائی تعاون کے بھرپور نتائج حاصل ہوئے ہیں،چینی صدر
بیجنگ (نیوزڈیسک)چینی صدر شی جن پھنگ نے چین -لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے پہلے خلائی تعاون فورم کے نام مبارکباد کا پیغام بھیجا۔
بدھ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال ان کی اور لاطینی امریکہ و کیریبین ریاستوں کیرہنماوں کی جانب سے، چین، لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے ہم نصیب معاشرے کے فورم کے قیام کے مشترکہ اعلان کی 10 ویں سالگرہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ حالیہ برسوں میں چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان خلائی تعاون کے بھرپور نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ فریقین نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس، مواصلاتی سیٹلائٹس اور ڈیپ سپیس اسٹیشن نیٹ ورکس کے شعبوں میں کیے جانے والے تعاون میں نئی پیش رفت کی ہے، جس نے لوگوں کے ذرائع معاش اور فلاح و بہبود کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
چین ،لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے ساتھ مل کر ایک اعلی سطحی خلائی شراکت داری قائم کرنیکا خواہاں ہے تاکہ دونوں اطراف کے عوام کو خلائی ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر فوائد پہنچائے جائیں اور چین -لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مسلسل فروغ دیا جائے۔