کمبوڈیا کی سینیٹ کے چیئرمین اور چینی وزیر خارجہ کی ملاقات
کمبوڈیا کی سینیٹ کے چیئرمین اور چینی وزیر خارجہ کی ملاقات
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے نوم پین میں کمبوڈیا کی سینیٹ کے چیئرمین ہن سین سے ملاقات کی۔
وانگ ای نے چینی رہنماؤں کی جانب سے کمبوڈیا کی پیپلز پارٹی کو پانچویں سینیٹ کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد دی اور ہن سین کو سینیٹ کے چیئرمین کی حیثیت سے متفقہ طور پر منتخب ہونے پر ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا