چینی صدر کا چھونگ چھینگ کا دورہ
چینی صدر کا چھونگ چھینگ کا دورہ
چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کے جنوبی شہر چھونگ چھینگ میں انٹرنیشنل لاجسٹکس ہب پارک کا دورہ کیا اور مغربی خطے میں نئی زمینی سمندری راہداری کی تعمیر میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔
چھونگ چھینگ انٹرنیشنل لاجسٹکس ہب پارک چین-یورپ ریلوے ایکسپریس کا ابتدائی اسٹیشن ہے۔ پارک میں ایک جدید لاجسٹکس آپریشن سسٹم بنایا گیا ہے ۔ اس پارک سے بین الاقوامی ٹرینوں کے لئے 62 راستے کھولے گئے ہیں ، اور 100 سے زیادہ ممالک کی 500 سے زیادہ بندرگاہوں کو منسلک کیا گیا ہے۔