News Views Events

نوازشریف آج چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف آج 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف دورہ چین کے دوران نجی اور سیاسی ملاقاتیں کریں گے، نواز شریف کمیونسٹ پارٹی کے رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ نواز شریف کے قریبی دوست بھی ہمراہ ہوں گے۔
دوسری جانب پارٹی کی سینئر قیادت نے نواز شریف کو پارٹی کی دوبارہ قیادت سنبھالنے کا مشورہ دے دیا، پارٹی کی تنظیم نو کے بعد نوازشریف پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھال لیں گے اور مسلم لیگ ن کی آئندہ کی حکمت عملی نواز شریف ہی طے کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.