News Views Events

اسلام آباد کی ” الیونتھ ایونیو ” کا نام "ایران ایونیو” رکھ دیا گیا

0

حکومت پاکستان نے ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر اسلام آباد کی "الیونتھ ایونیو” کا نام "ایران ایونیو” رکھ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک ایران دوستی کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے سلسلے میں ایک اور اہم پیش رفت ہوئی ہے، اسلام آباد کی "الوینتھ ایونیو” کا نام "ایران ایونیو” رکھ دیا گیا۔

وزارت داخلہ نے منظوری کے بعد سی ڈی اے حکام کو مراسلہ لکھ دیا،ترجمان سی ڈی اے کے مطابق شاہراہ ایران کے نام منسوب کرنےکے احکامات پرعملدرآمد شروع کردیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے درمیان وزیرِاعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ ، تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

ایرانی صدر اور شہباز شریف کی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پاکستانی قوم آپ کےدورے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ ایرانی صدر نے پرتپاک استقبال پر وزیرِاعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.