حماس کے خلاف جلد ہی مزید شدید حملے کیے جائیں گے، اسرائیلی وزیر اعظم
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کے خلاف جلد ہی مزید شدید حملے کیے جائیں گے۔
ایک ویڈیو تقریر میں نیتن یاہو نے حماس پر قیدیوں کی رہائی کی تمام تجاویز کو ویٹو کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حماس اپنے انتہا پسندانہ موقف کو ترک کرنے میں ناکام رہی ہے بلکہ اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈال کر تحریک حاصل کر رہی ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل جلد ہی حماس پر مزید سخت حملے کرے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں اسرائیل حماس پر فوجی اور سفارتی دباؤ بڑھائے گا جو قیدیوں کی رہائی اور فتح حاصل کرنے کا واحد راستہ ہے۔تاحال حماس کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔