چینی وزیر خارجہ کی پاپوا نیو گنی کے ہم منصب سے ملاقات
مورسبی چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پاپوا نیو گنی کے وزیر خارجہ تاکاچینکو سے ملاقات کی۔
چینی میڈیا کے مطابق وانگ ای نے کہا کہ چین ہمیشہ پاپوا نیو گنی کے کردار کو تزویراتی نقطہ نظر سے دیکھتا اور قدر کرتا ہے۔ بحرالکاہل کے جزائر کے علاقے میں، پاپوا نیو گنی اوقیانوس اور جنوب مشرقی ایشیا کے درمیان جوڑنے والے علاقے میں واقع ہے اور اس کا ایک منفرد مقام ہے ۔وانگ ای نے کہا کہ یہ ایک ایسا ملک بن سکتا ہے جو زیادہ خوشحال، زیادہ خود مختار اور بین الاقوامی اور علاقائی طور پر زیادہ بااثر ہو۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین ہمیشہ دوطرفہ تعلقات کو طویل مدتی نقطہ نظر سے استوار کرتا ہے اور دونوں ممالک کے موجودہ تعلقات کی ترقی ان کے قائدین کی مشترکہ قیادت اور دونوں ممالک کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ چین پاپوا نیو گنی کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو مزید عملی جامہ پہنانے اور اعلیٰ سطحی اور اعلیٰ معیار کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔