News Views Events

پاپوا نیو گنی کے وزیر اعظم کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات

0

پاپوا نیو گنی کے وزیر اعظم جیمز ماراپے نے پورٹ مورسبی میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی اور دونوں فریقوں نے خوشگوار اور دوستانہ تبادلہ خیال کیا۔
وانگ ای نے کہا کہ پاپوا نیو گنی کی ترقی کے عمل میں چین سب سے قابل اعتماد شراکت دار رہےگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات کو تیز کرنے اور معیشت اور تجارت، توانائی، مالیات اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے پاپوا نیو گنی کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔
وانگ ای نے کہا کہ چین نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام ممالک، چاہے وہ بڑے ہوں یا چھوٹے، امیر ہوں یا غریب، بین الاقوامی برادری کے مساوی رکن ہیں، اور انہیں اپنی ترقی اور اس کا راستہ منتخب کرنے کا حق ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ جزائر ممالک کے ساتھ ہمارا تعاون ترقی پذیر ممالک اور دوستوں کے درمیان باہمی تعاون اور جنوب جنوب تعاون کا ایک اہم حصہ ہے، جس کا مقصد مشترکہ ترقی کا حصول، دنیا کو زیادہ متوازن بنانا اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینا ہے۔
اس موقع پر پاپوا نیو گنی کے وزیر اعظم نے ملک کی اقتصادی اور سماجی ترقی اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے میں چینی حکومت، عوام اور کاروباری اداروں کے مثبت کردار کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ پاپوا نیو گنی ون چائنا پالیسی پر سختی سے عمل کرے گا اور ہر حال میں چین کے ساتھ دوستی برقرار رکھے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.