غزہ کے لیے چینی حکومت کی دو امدادی کھیپیں مصر پہنچ گئیں
غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال کی سنگینی کو کم کرنے کے لئے ، چینی حکومت نے اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق فلسطین کو امداد فراہم کرنا جاری رکھا ہے ، اور مصر کے ذریعے غزہ کی پٹی کو خوراک ، ادویات اور طبی سامان جیسی ہنگامی امداد کی متعدد کھیپ فراہم کی ہیں۔ 18 اور 19 اپریل کو فلسطین کے لیے نئی چینی امداد کی دو کھیپیں جن میں خیمے، کمبل، سوتی کپڑے، طبی سامان اور آٹا شامل ہیں، مصر کے اریش ایئرپورٹ اور پورٹ سعید پہنچیں جنہیں رفح بندرگاہ کے ذریعے غزہ کی پٹی تک پہنچایا جائے گا۔
گزشتہ سال نومبر میں چینی حکومت نے غزہ کی پٹی ہنگامی امدادی سامان کے 40 ٹرک بھیجے تھے اور رواں سال 27 مارچ کو چین کی جانب سے عطیہ کردہ 450 ٹن چاول مصر کے شہر پورٹ سعید پہنچے ۔ چین کی فعال معاونت کے حوالے سے مصر میں فلسطین کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک ، فلسطینی عوام کے منصفانہ کاز اور بین الاقوامی سطح پر فلسطین کے لیے انصاف کی آواز کو برقرار رکھنے کی چینی حمایت کو سراہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی حکومت اور عوام اس نازک موڑ پر غزہ کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کر رہے ہیں جس پر فلسطینی حکومت اور عوام چین کا احترام کرتے ہیں اور تہہ دل سے ان کے شکر گزار ہیں۔