News Views Events

چین اور انڈونیشیا کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات اور تعاون کے میکانزم کے تحت چوتھے اجلاس کا انعقاد

0

چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور چین کے ساتھ تعاون کے حوالے سے انڈونیشیا کے رہنما اور وزیر رابطہ لوہوت نے انڈونیشیا میں چین اور انڈونیشیا کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات اور تعاون کے میکانزم کے تحت چوتھے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی، جس میں اگلے مرحلے میں عملی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور وسیع اتفاق رائے تک پہنچا گیا ۔
وانگ ای نے کہا کہ چین اور انڈونیشیا دونوں بڑے ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے نمائندے ہیں۔ دونوں ممالک گہری روایتی دوستی اور قریبی گہرا تعاون رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال چین کے صدر شی جن پھنگ اور انڈو نیشیا کے صدر جوکو نے دو اہم ملاقاتیں کیں جس سے چین اور انڈونیشیا تعلقات کی ترقی کی حکمت عملی اور رہنمائی فراہم ہوئی ۔ وانگ ای نے کہا کہ چین ہمیشہ انڈونیشیا کو ترقی کا ایک ساتھی اور تعاون کا ایک اچھا پارٹنر سمجتھا ہے اور انڈونیشیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو اسٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین انڈونیشیا کے ساتھ دونوں ممالک کی جداگانہ خصوصیات کی حامل جدید کاری کی راہ پر ہاتھ ملاتے ہوئے آگے چلنے کے لیے تیار ہے ۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اعلی سطحی اور اعلی کوالٹی کے چین انڈونیشیا ہم نصیب معاشرے کی مزید مشترکہ تعمیر کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.