چینی مارکیٹ عالمی برادری کے لئے پرکشش ہے، چینی میڈیا
بیجنگ :
رواں سال کی کنزیومر ایکسپو میں، بین الاقوامیت کا معیار ایک نئی بلندی پر پہنچ گیا. نمائش میں 71 ممالک اور علاقوں کے 4,000 سے زائد برانڈز نے حصہ لیا ، اور غیر ملکی نمائش کنندگان اور برانڈز کی تعداد پچھلے سالوں سے زیادہ تھی ، اور 1،462 سے زیادہ نئی مصنوعات لانچ کی گئیں ، 84 ملکی اور غیر ملکی برانڈز نے اپنا ڈیبیو کیا اور برطانیہ ، منگولیا ، ملائیشیا سمیت دیگر ممالک نے پہلی بار نمائش میں حصہ لیا۔
مارکیٹ سب سے قیمتی وسیلہ ہے. غیر ملکی کمپنیوں کے لئے، چین کی سپر مارکیٹ کا مطلب سب سے پہلے اور سب سے اہم آمدنی ہے. رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین میں کھپت نے جی ڈی پی کی نمو میں 73.7 فیصد کا حصہ ڈالا اور اپریل میں چین کا ریٹیل خوشحالی انڈیکس 50.4 فیصد تک پہنچ گیا جو مسلسل ایک سال توسیع کی حد میں رہا ہے۔ اس وقت چین میں متوسط آمدنی والے افراد کی تعداد 400 ملین سے زیادہ ہے اور توقع ہے کہ 2035 تک یہ تعداد 800 ملین سے تجاوز کر جائے گی۔ غیر ملکی کمپنیوں کی نظر میں، چینی مارکیٹ انہیں جدت طرازی کی طاقت کا ایک مستقل سلسلہ بھی فراہم کرتی ہے. بہت سے نمائش کنندگان نے کہا کہ وہ چینی مارکیٹ کو عالمی جدت طرازی کے انجن اور صارفی رجحانات کےاشارے کے طور پر دیکھتے ہیں ،بقول ان کے "یہاں آپ براہ راست تجربہ حاصل کرسکتے ہیں اور پھر دنیا میں نئی ٹیکنالوجیوں کو فروغ دے سکتے ہیں”۔
صرف یہی نہیں، چین کے کھلے اور اعلیٰ معیار کے کاروباری ماحول نے آئندہ غیر ملکی کمپنیوں کے لئے ایک کھڑکی کھول دی ہے. قابل ذکر بات یہ ہے کہ رواں سال فروری میں "59 ممالک کے اہلکاروں کے لئے چین کے صوبہ ہائی نان میں ویزا فری انٹری کو توسیع دینے” کی پالیسی کے نفاذ کے بعد ، بہت سے غیر ملکی مہمانوں کو اس نمائش کے لئے ویزا اپلائی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ چین کی جانب سے اعلیٰ سطحی کھلے پن کی توسیع کا عکس ہے۔ اس سال کی کنزیومر ایکسپو کے اختتامی روز 36 کمپنیوں اور برانڈز نے اگلی کنزیومر ایکسپو میں پیشگی شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ اسی دوران ، چین کے شہر گوانگ چو میں 135 ویں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ ٹریڈ فیئر کا آغاز ہوا۔ جیسا کہ بہت سے غیر ملکی سرمایہ کار کہتے ہیں کہ چاہے وہ ایک پرانا دوست ہو یا نیا گاہک، چینی مارکیٹ ان کا "دل”جیت لیتی ہے.